پاکستان 2.3 ارب ڈالر کے قرض کے حصول کیلئے کوشاں

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اپنے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کے باعث دو بڑی ڈالر رقوم کے حصول کی کوشش کر رہا ہے، جن کی مجموعی مالیت 2.3 ارب ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں چوری کے شبے میں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا

ہماری کوششیں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ان میں ایک 1.3 ارب ڈالر کی قسط بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اور دوسرا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض شامل ہے، جو 30 جون 2025 سے پہلے حاصل کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا, راشد لطیف

کمرشل قرض کی تفصیلات

ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے 7.33 فیصد سے زائد مارک اپ پر طے پایا ہے لیکن اس کےلئے گارنٹی ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت کی درخواست پر ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے تحت پالیسی کریڈٹ کیلئے دی ہے۔

اے ڈی بی کی گارنٹی کا اثر

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے ”دی نیوز“ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ "اگر اے ڈی بی کی جانب سے گارنٹی فراہم نہ کی جاتی تو پاکستان کو یہ کمرشل قرض 10 سے 11 فیصد کی بلند شرح سود پر ملتا تاہم ملک نے 5 سال کی مدت کے لئے اس قرض پر گارنٹی حاصل کرنے کی غرض سے اے ڈی بی کے وسائل کو ترجیح دی ہے۔

Categories: بزنسقومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...