لاہور؛ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 5افراد جاں بحق
سلنڈر دھماکا لاہور میں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں راوی روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کوئی غیر ملکی رہنما دورے پر آیا ہوتا ہے تو اس دوران ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ محسن نقوی
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر گیس بھروائی کے دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
متاثرہ افراد
حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آتشزدگی کے اس حادثہ میں کل 10 افراد متاثر ہوئے۔








