پاک بھارت کشیدگی: سکردو اور گلگت کی تمام پروازیں منسوخ

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پروازیں منسوخ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے سبب قومی ایئر لائن کی سکردو اور گلگت کی آج تمام 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فٹسال لیول-1 کوچنگ کورس 2024 بیچ 2، لاہور میں مکمل ہو گیا
مختلف شہروں سے پروازوں کی منسوخی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور سے سکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکول کی پہلی جماعت کی سالانہ فیس سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
ایئرپورٹ حکام کی وضاحت
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے سکردو جانے والی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیر یقینی صورتحال
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، اسلام آباد سے نجی ایئر لائن کی سکردو جانے والی 2 پروازوں کی صورت حال بھی غیر یقینی ہے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔