ڈیرہ غازی خان میں علاقائی دفتر کا افتتاح، دور دراز علاقوں میں عوام کو انصاف فراہم کر رہے ہیں: وفاقی محتسب

ڈیرہ غازی خان میں علاقائی دفتر کا افتتاح

لاہور(طیبہ بخاری سے) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ڈیرہ غازی خان میں اپنے ادارے کے علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا، جس کے بعد ہیڈ آفس سمیت وفاقی محتسب کے دفاتر کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی مبینہ گرفتاری کی خبر پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا سنسنی خیز بیان

عدلیہ تک رسائی اور عوامی خدمت

تفصیلات کے مطابق علاقائی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب نے کہا کہ ہم ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو مفت اور جلد انصاف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ غریب عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو ان کے گھر کے قریب یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: فخرزمان نے آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی

عوامی شکایات میں اضافہ

وفاقی محتسب نے بتایا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکایات کی داد رسی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 کے دوران عوامی شکایات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، میر پور خاص(سندھ) اور ساہیوال میں نئے علاقائی دفاتر قائم کیے گئے ہیں اور اب ڈیرہ غازی خان میں علاقائی دفتر کے قیام کے بعد ملک بھر کے 26 شہروں میں یہ ادارہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج سے گرفتار33کارکنوں کی شناخت پریڈ کے آرڈر کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

افتتاحی تقریب کی اہمیت

افتتاحی تقریب میں وفاقی سرکاری اداروں کے مقامی سربراہان کے علاوہ میڈیا اور سول سوسائٹی سے کثیر افراد نے شرکت کی۔ وفاقی محتسب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 2 لاکھ 26 ہزار372 شکایات آئیں اور 2 لاکھ 23 ہزار198 شکایات کے فیصلے کیے گئے، 93.21 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہو گیا۔ عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں 126 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں۔ او سی آر پروگرام کے تحت 171 دورے کیے گئے، سرکاری اداروں کے نظام کی اصلاح اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیموں نے سرکاری محکموں کے 79 دورے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک ہوگئے

دور دراز علاقوں میں انصاف کی فراہمی

وفاقی محتسب نے بتایا کہ ہمارے انویسٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خود جا کر کھلی کچہریاں منعقد کر کے عوام الناس کو ان کے گھر کے قریب انصاف فراہم کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نادار اور پسماندہ طبقے کی شکایات کی داد رسی کرنا ہے۔ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معائنہ ٹیموں کے مختلف سرکاری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیر رسمی حل جیسے پروگراموں کے باعث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات

انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب میں بیرون ملک پاکستانیوں اور بچوں کی شکایات کے لیے الگ سے شکایات کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...