غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری معافی منظور کی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

وکیل کا موقف

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بدھ کو سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لہٰذا عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرلی۔

ملزمان کی پیشی

سماعت کے دوران محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی، عدالت نے شریک ملزمان کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت کے ریمارکس

جج نے ریمارکس دیے کہ شریک ملزمان آئندہ سماعت پر وکالت نامے جمع کروائیں، اس کے بعد مقدمے کی تاریخ مقرر کی جائے گی، اینٹی کرپشن لاہور اس مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کروا چکی ہے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...