وفاقی وزیر صحت کا بھارت سے بغیر علاج بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان
وفاقی وزیر صحت کا بڑا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بھارت سے بغیر علاج واپس بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر پاکستان میں ہی کروانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا منارۃ السعدیات میں ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ
مقبوضہ کشمیر میں صورتحال
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جس کے باعث علاج کیلئے جانے والے بہت سے لوگوں کو بغیر علاج کروائے ہی واپس بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیگر قیدیوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو کہیں اور شفٹ کریں: فیصل کریم کنڈی
شاہد علی کی اپیل
پاکستان واپس آنے والوں میں شاہد علی کے 2 بچے بھی شامل ہیں جو دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔ شاہد علی نے حکومت سے بچوں کا علاج کروانے کی اپیل کی تھی جو وفاقی حکومت نے سن لی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کنٹرول کے لیے محکمہ ماحولیات کو عملی اقدامات کا حکم
وزیر صحت کی ہدایت
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر ملک میں ہی ہوگا۔ وزیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو بچوں کی فیملی کی مدد کی ہدایت کی.
وزیراعظم ہاؤس کا تعاون
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے علاج کے لئے وزیراعظم ہاؤس نے بھی رابطہ کیا ہے.








