پاکستانی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کیلئے مشکلات، ویانا کو ٹرانزٹ سٹیشن بنالیا
پاکستانی فضائی حدود کی بندش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کیلئے مشکلات کھڑی کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا
بھارتی ایئرلائنز کو مشکلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی حدود کی بندش سے طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بندش کے سبب بھارتی ایئرلائنز نے ویانا کو ٹرانزٹ سٹیشن بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو شکست، افغانستان نے پہلی مرتبہ ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا
ویانا ایئرپورٹ پر قیام
ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا، کینیڈا کیلئے دہلی، ممبئی، بنگلور سے روانہ پروازوں نے ویانا ایئرپورٹ پر قیام کیا۔ ویانا سٹاپ اوور میں بھارتی ایئرلائنز کو کروڑوں روپے یومیہ کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ میں مزید پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، زندہ بچ جانیوالوں کے ہوشربا انکشافات
ایمرجنسی صورتحال
اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں بھارتی ایئرلائن کے 20 طیاروں کی ویانا میں ری فیولنگ کی گئی، جس دوران عملہ بھی تبدیل کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز پاکستانی وقت کے مطابق لگ بھگ شام 6 بجے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بند کی گئی تھیں۔








