پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں: فیصل واوڈا

پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس بلاک کر دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ملک میں بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حنا ربانی کھر کا بیان: بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا جائزہ
فیصل واوڈا کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی جانے والی پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این آر او دینے کےلیے پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہو سکتی، طلال چوہدری
جواب میں اقدام
انہوں نے مزید کہا کہ جو انڈیا نے پاکستان کے ساتھ کیا، پاکستان نے وہی جواب میں انڈیا کے ساتھ کر دیا۔ ہر انڈین اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائے گا، یہ جواب اصل ہے اور سود ابھی باقی ہے۔
موڈی سرکار کی کارروائیاں
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے مودی سرکار نے بھارت میں گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس ہینڈل سمیت کچھ پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھی بھارت میں بند کردیا تھا۔