پاک فوج نے بھارت کی کیانی اور منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا جواب کیسے دیا۔۔۔؟ ویڈیو دیکھیں

بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی
لاہور ( طیبہ بخاری سے )29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے فوری اور منہ توڑ جواب دیا۔ اور اس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں باقاعدہ اسٹوڈیو بنا کر چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار
پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی
یہ بھی پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں ‘سپر فائٹ 3’ کا انعقاد ایچ یو ایف سی کے زیر اہتمام کل ہوگا
فائرنگ کی نوعیت اور پاک فوج کا جواب
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ مؤثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا، پاک فوج کے مؤثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں واقعہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تاثر درست نہیں کہ آٹھ ججز نے آئین میں 3 دن کی ٹائم لائن کو تبدیل کیا،سلمان اکرم راجہ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں دلائل
بھارتی اشتعال انگیزی کا پس منظر
اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بھی خالی کروالیا ہے اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی غماز ہے۔
پاک فوج کی تیاری
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔