بھارت نے حملہ کیا تو ہم کڑا جواب دیں گے: جاوید شیخ

جاوید شیخ کا بھارت کی دھمکیوں پر ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار جاوید شیخ بھی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر خاموش نہ رہ سکے۔
بھارت کا الزام اور جنگ کی دھمکی
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے پر بھارت نے بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی ثبوت کے حملے کا سارا الزام پاکستان پر ڈالا اور جنگ کی دھمکی بھی دی۔
پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب
حملے کی دھمکی کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے سے خبردار کیا جارہا ہے اور ایسے میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ کچھ شخصیات بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
جاوید شیخ کی پیغام
سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔
ثبوت کی عدم موجودگی پر احتجاج
سینئر اداکار نے کہا کہ ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہوئی اور اس میں پاکستان کا نام ہے۔
سوشل میڈیا پر تبصرے
جاوید شیخ کے اس ویڈیو بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔