دھرنے اور نقصانات، گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا

گڈز ٹرانسپورٹرز کا لانگ مارچ کا اعلان
کراچی (آئی ا ین پی )گڈز ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے سربراہوں نے دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یونانیوں اور رومنوں نے فرعونوں سے یہ علاقہ چھین کر حکومت قائم کی، روایتیں بھی ساتھ لائے، مردوں کو حنوط کرنے اور ممی بنانے کے فن کو مزید نفاست دی
نقصانات اور اگلے لائحہ عمل
گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ٹرانسپورٹرز اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 12 دنوں سے جاری دھرنوں کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے ، بیرسٹر گوہر
حکومت کے سامنے مطالبات
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ مال بردار گاڑیوں میں سامان کی خرابی اور گاڑیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کنٹینر کا کرایہ بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لے کر فوری اقدامات کرے۔
احتجاج کی صورت حال
گزشتہ روز کراچی میں گڈز ٹرانسپوٹرز نے احتجاج کیلئے وزیر اعلی ہائوس کا رخ کیا، تاہم انتظامیہ نے تمام راستے سیل کر دئیے تھے جس کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔