پہلگام واقعہ، نواز شریف اور ڈکی بھائی کا ایک ہی جیسا موقف سامنے آگیا۔

حالات کی کشیدگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔ بھارت نے اس فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے اور پھر سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرکے آبی جارحیت شروع کردی۔ بھارت نے آج ایل او سی پر بھی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمنوں کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نئے ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ
نواز شریف کی خاموشی
اس ساری صورتحال میں پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بھارت کے خلاف بیانات سامنے آرہے ہیں۔ تاہم مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ان کی جانب سے اس صورتحال پر کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی چند دن قبل نواز شریف کو پہلگام واقعے اور اس کے بعد بننے والی صورتحال پر بریفنگ دی تھی، لیکن پھر بھی اس ملاقات کے بعد نواز شریف کا بیان سامنے نہیں آیا۔ نواز شریف کی اس خاموشی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ نواز شریف جان بوجھ کر صورتحال کو نظر انداز کر رہے ہیں کیونکہ ان کے اپنے مفادات ہیں۔
ڈکی بھائی کی رائے
دوسری جانب آج یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نیشنل ہائی وے پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ مقدمے کے سماعت کے بعد صحافیوں نے جب ان سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے، سوشل میڈیا انفلوئینسر ہونے کے ناطے سے آپ بھارت کو کیا جواب دیں گے۔ صحافی کے سوال پر ڈکی بھائی نے مسکرانا شروع کردیا اور پھر ان کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں اگلی بار گفتگو کریں گے۔ صحافی نے اپنے سوال پر اسرار کیا تو ڈکی بھائی نے کہا کہ میرا ابھی اپنا مسئلہ چل رہا ہے، اس کو حل کرنے کے بعد اس پر بات کریں گے۔ اس پر صحافی نے پوچھا کہ کیا اس حوالے سے بات نہ کرنے کی وجہ یہ تو نہیں کہ آپ کے بھارت میں بھی فالور ہیں تو ڈکی بھائی نے جواب دیا 'کہاں ہیں، اتنے نہیں ہیں، کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ۔