یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، پورے سال میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہوگا۔ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، اور اگلے سال سے ایف بی آر صرف ٹیکس کلیکشن ایجنسی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: رات کے آخری پہر “وسل” بجنے کی بڑی دیر تک آواز آتی رہی،نیند نے اٹھنے نہ دیا، جسموں سے جان ہی نکل گئی تھی یہ حماقت جان لیوا بھی ہو سکتی تھی

امریکی دورہ کی کامیابی

نجی ٹی وی سما کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ امریکی دورہ انتہائی کامیاب رہا، جہاں 70 سے زائد ملاقاتیں کی گئیں، جن میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں اور تھنک ٹینکس شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سید محمد مسرت خلیل سعودی عرب میں اے پی پی کا اعزازی رپورٹر مقرر

پاکستان کا اقتصادی منظرنامہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاو¿نٹ پورے سال سرپلس رہے گا اور افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ شرح سود 12 فیصد تک آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طاقت اور دولت کبھی بوڑھے نہیں ہوتے،یادیں ہر شخص کے ماضی کا عظیم سرمایہ ہوتی ہیں، ماضی سے یوں جڑی ہوتی ہیں جیسے مقناطیس سے میخیں

زر مبادلہ کے ذخائر اور جی ڈی پی

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر کو 14 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں اور جی ڈی پی میں قرضوں کا تناسب 75 فیصد سے کم ہوکر 65 فیصد ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 618 قیمتی موبائل فون اور 40 ڈیوائسز برآمد

تجارتی اصلاحات اور نجکاری

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان سے پہلی مرتبہ دودھ، آٹو سیکٹر سے گاڑیاں اور فرنیچر سعودی عرب برآمد کیا گیا ہے۔ ایس آر اوز میں ترامیم اور سٹرکچرل اصلاحات پر غور جاری ہے تاکہ کاروباری طبقے کو بہتر سہولیات مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم کو طویل تنازعات، اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش ہیں:محسن نقوی کا بڈاپیسٹ پراسس کی ساتویں وزارتی کانفرنس سے خطا

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ

انہوں نے بتایا کہ 24 ریاستی ادارے نجکاری کمیشن کو دیئے جاچکے ہیں، جن میں روزویلٹ ہوٹل اور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ شامل ہے۔ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے اور 43 وزارتوں میں سے کئی کو ضم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر، کسی بھی بچے کا پولیو کے رسک پر ہونا ہر گز گوارا نہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

ٹیکس نظام میں اصلاحات

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل ہمیشہ معیشت کا اہم ستون رہا ہے اور حکومت آئندہ بجٹ میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم پر خصوصی توجہ دے گی۔ پاکستان کے ہر شعبے کو ٹیکس دینا ہوگا، اور ٹیکس دہندگان کیلئے نظام کو آسان بنانا چاہتے ہیں۔

توانائی کے شعبے میں بہتری کے اقدامات

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں، اور عوام بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبریں سنیں گے۔ نافذ کردہ نرخوں کے مطابق، جی ڈی پی کے تمام سیکٹرز کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا ہوگا، جبکہ پالیسی ریٹ میں ایک ہزار بیسز پوائنٹس کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...