پاک فوج کی تیاریاں عروج پر، جوان قربانی دینے کو تیار، جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری شامل

پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاک فوج کی جنگی تیاریاں
لاہور (طیبہ بخاری سے) پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں بجلی غائب ہونے پر دولہے نے دلہن کی پٹائی کر دی
جنگی مشقوں کا آغاز
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔ یہ مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے
دفاع وطن کے لیے عزم
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں اور ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔ پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے سرشار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوس کی بات، چین کی یقین دہانی کے باوجود کراچی واقعہ – وزیراعظم
بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزی
یہاں یہ یاد رہے کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے فوری اور منہ توڑ جواب دیا۔ اس فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ مؤثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا، اور متعدد بھارتی مورچے تباہ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں واقع لائن آف کنٹرول پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بھی خالی کروالیا ہے۔
بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی غماز ہے۔
سیکیورٹی کی صورتحال
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔