پاکستان علما کونسل کا آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منانے کا اعلان

یوم استحکام پاکستان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا: انوار الحق کاکڑ
بھارتی دہشتگردی کے ثبوت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پاکستان ہی نہیں کینیڈا و امریکہ میں بھی سامنے آچکے ہیں۔ پہلگام کا واقعہ اسرائیلی موساد اور را نے ملکر کیا، جس کا ایک مقصد پاکستان پر الزام لگانا اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر
مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ایجنٹس
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹس مقبوضہ کشمیر میں آچکے ہیں، موساد غزہ کی کہانیاں مقبوضہ کشمیر میں دہرانا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے تحقیقات کی پیشکش کی ہے، عالمی تحقیقات صرف پہلگام ہی نہیں بلکہ جعفر ایکسپریس سمیت دیگر دہشتگردی کی بھی ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوبرا سانپ کے گوشت کے شوقین، دانتوں کی صفائی نہ کرنے والے، اور عوام کے خوف میں مبتلا آمروں کی دلچسپ کہانیاں
آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں ثبوت رکھے ہیں۔ بھارت دیکھ لے، ابھی نندن کی طرح ہر بار چائے پلا کر واپس نہیں کیا جاتا، اس بار ڈنڈا استعمال ہوگا۔ پاک فضائیہ نے گزشتہ رات جس طرح بھارتی سازش کو ناکام بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
مدارس کے طلبا اور عالمی کشیدگی
علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مدارس کے تیس لاکھ طلبا پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ چین، سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کشیدگی کم کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔ بھارت نے جو الزام لگایا ہے اس کے ثبوت دے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان علما کونسل آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منائیں گے، اور چار مئی کو پاکستان علما کونسل کی شوریٰ بلائی گئی ہے۔