سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں رواں سال عید الاضحیٰ کی تعطیلات ایک طویل ویک اینڈ کی صورت اختیار کر سکتی ہیں، کیونکہ فلکیاتی حساب کے مطابق عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون کو متوقع ہے جبکہ یوم عرفہ ایک دن پہلے یعنی جمعرات 5 جون کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی

چاند کی نشاندہی کی معلومات

العربیہ کے مطابق فلکیاتی ماہر اور اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق ذوالحجہ کا ہلال منگل 27 مئی کی صبح نظر آنے کی توقع ہے۔ اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو بدھ 28 مئی کو ذوالحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اس بنیاد پر عید الاضحیٰ 10 ذوالحجہ بروز جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری تعطیلات

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے پہلے ہی 5 جون کو یوم عرفہ اور 6 سے 8 جون تک تین دن کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے جو کہ عوامی اور نجی دونوں شعبوں کے لیے ہوں گی۔ عید کی حتمی تاریخ چاند دیکھنے والی سرکاری کمیٹیوں کی تصدیق کے بعد ہی طے ہوگی، جن میں سعودی عرب کی چاند دیکھنے والی کمیٹی بھی شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...