بھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے مگر ثابت نہیں کرسکا: شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سچ سے خوف زدہ ہے، بھارت آج تک پاکستان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری گاڑیاں واپس منگوانے پر اراکین اسمبلی ناراض، اعلیٰ افسر کا تبادلہ کروا دیا
بھارت کے الزامات
روز نامہ جنگ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے مگر ثابت نہیں کرسکا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے، بھارت جھوٹ بولنے اور پروپیگنڈا کرنے کا ماہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدےکا حلف اٹھالیا
اقلیتوں پر ظلم
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی حکومت کے اقلیتوں پر ظلم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت ماضی میں بھی جعلی آپریشن کرتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے جوانوں نے دنیا کی سوچ بدل کر رکھ دی، دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے: وزیر اعظم کا کامرہ ایئر بیس کے دورے پر خطاب
پاکستان کا جواب
شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون سے پاکستان ڈرنے والا نہیں، پہلگام ڈرامہ بھارت نے خود رچایا۔ پاکستان نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم سب کے سامنے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں کی نسل کشی کی مثالیں سب کے سامنے ہیں، بھارتی الزامات کی آزادانہ تحقیقات کی جانی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
بھارتی دہشت گردوں کا ذکر
شرجیل میمن نے کہاکہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن آج بھی پاکستان میں گرفتار ہے، بھارت اور اس کے عوام کے لئے جنگ خودکشی کے مترادف ہوگی، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور ہتھیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام کی حکومت گرانے والے ابو محمد الجولانی کون ہیں؟
میڈیا کے کردار
انھوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا نے تمام معاملے کی شرمناک کوریج کی ہے، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت کا پاکستانی میڈیا پر پابندی عائد کرنا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان سے ڈرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت ریلوے کے ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب
جمہوری بھارت کی حقیقت
شرجیل میمن نے کہا کہ نام نہاد جمہوری بھارت نے پاکستانی میڈیا ہاو¿سز اور یوٹیوبرز کو بلاک کر دیا ہے، ہمارے ملک میں تو کوئی چیز بلاک نہیں ہوئی، ہماری فضا آزاد ہے، بھارت میں اس وقت ڈر اور خوف کا عالم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ بجٹ میں الیکٹرک ٹیکسیز اور سکوٹرز کیلئے فنڈز مختص کرے گی: شرجیل میمن
پاکستان کا مدعا
انھوں نے کہاکہ بھارت کی ٹانگیں اس وقت بری طرح کانپ رہی ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، مگر اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا جانتا ہے، پاکستان پر اگر کسی نے میلی آنکھ رکھی تو وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔
پاکستان کی طاقت
شرجیل انعام میمن نے کہاکہ پاکستان ایک طاقتور، خود دار اور ایٹمی ریاست ہے، سندھ طاس معاہدے پر جواہر لال نہرو کے دستخط آج بھی گواہ کے طور پر ہیں。