پاکستان کے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6 سوالات

اسلام آباد میں وزیر خارجہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6 سوالات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بحرِ ہند میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: صدر مملکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے یہ سوالات کیے۔
اسحاق ڈار کے سوالات
- کیا یہ وقت نہیں کہ پاکستان سمیت دنیا میں بھارت کی جانب سے شہریوں کے قتل کا احتساب کیا جائے؟
- کیا یہ اہم نہیں کہ پہلگام میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور بھارت کی جارحیت میں تفریق کی جائے؟
- کیا ایسا نہیں کہ بھارت ایک ملک پر فوجی حملے کے لیے پراپیگنڈا کر رہا ہے؟
- کیا بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کا احترام نہ کرنے سے خطے کی صورتحال خراب نہیں ہوگی؟
- کیا یہ وقت نہیں کہ عالمی برادری مذہبی نفرت انگیزی اور اسلاموفوبیا پر بھارت کی مذمت کرے؟
- کیا ہم آگاہ ہیں کہ بھارت کی جارحانہ سوچ سے خطے میں ایٹمی طاقتوں کا ٹکراؤ خطرناک ہوسکتا ہے؟