واٹس ایپ پر نیا امیج اسکیم، کس طرح ڈیٹا اور او ٹی پیز چرائے جاتے ہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا

نیا خطرناک اسکیم

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کو ایک نئے خطرناک اسکیم کا سامنا ہے جس میں ہیکرز تصاویر کے ذریعے فون تک رسائی حاصل کر کے ذاتی معلومات اور او ٹی پیز چرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کا سفر سستا مگر کیا یورپ میں کوئی ہے جو ٹرین سے سفر نہیں کرنا چاہتا؟

اسکیم کی نوعیت

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ اسکیم عام لوگوں کے لیے فوری طور پر شناخت کرنا مشکل ہے کیونکہ اس میں دھوکہ دہی کے روایتی طریقے استعمال نہیں ہو رہے۔ ہیکرز واٹس ایپ پر اجنبی نمبروں سے "ہیلو" یا "گڈ مارننگ" جیسے بے ضرر پیغامات کے ساتھ تصاویر بھیجتے ہیں جن میں اسٹیگنوگرافی کے ذریعے میلویئر چھپایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدعنوانی کے خاتمے کیلیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی

اسٹیگنوگرافی کی وضاحت

اسٹیگنوگرافی ایک ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے کسی تصویر یا فائل کے اندر خفیہ ڈیٹا چھپایا جاتا ہے جو مخصوص سسٹم پر پہنچ کر ایکٹو ہو جاتا ہے۔ جیسے ہی صارف ایسی تصویر ڈاؤن لوڈ کرتا ہے میلویئر اس کے موبائل میں انسٹال ہو کر ہیکرز کو فون کا کنٹرول دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا صحت عامہ کے فروغ میں اہم قدم، پی این ایس درمان جہ، اورماڑہ میں جدید بلاک کا افتتاح

ہیکرز کا مقاصد

ہیکرز اس کنٹرول کے ذریعے نہ صرف فون میں محفوظ حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ او ٹی پیز، میسجز اور دیگر ڈیٹا بھی دیکھ سکتے ہیں، جو مالی دھوکہ دہی یا شناخت کی چوری کا سبب بن سکتا ہے۔

حفاظتی تدابیر

ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ خود کو اس اسکیم سے محفوظ رکھنے کے لیے خود احتیاط برتیں۔ خودکار تصویر ڈاؤن لوڈ کا آپشن بند کریں، اجنبی نمبروں سے آنے والے پیغامات کو نظرانداز کریں، فون کا سافٹ ویئر باقاعدگی سے اپڈیٹ کریں اور کسی قابل اعتماد اینٹی وائرس کا استعمال کریں تاکہ ہیکنگ سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...