غیر معیاری گیس اور سلنڈر کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف حکم آ گیا

پنجاب حکومت کا کریک ڈاؤن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر معیاری گیس اور سلنڈر کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف حکم آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں پر زخم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد: کراچی پولیس نے ایک ہی گھر کی چار خواتین کے قاتل تک کیسے پہنچائی؟
وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور راوی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا۔
سخت اقدامات کا حکم
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے غیر معیاری گیس اور سلنڈر کی خرید و فروخت پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔