پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا، ہونہار اسکالرشپ فیز بھی شروع

لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے علی امین گنڈاپور اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
وزیراعلیٰ کی تقریب کا افتتاح
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا۔ طلباء کو پہلی مرتبہ 13th جنریشن کور آئی سیون کے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کا ڈیٹا طلب
دوسرے صوبوں کے طلباء کے لئے سکیم
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دیگر صوبوں میں 5 ہزار طلباء کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلباء کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا ای پورٹل اوپن کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک ڈرامے ‘ارطغرل’ کے مرکزی کردار نے اپنی عالمی شہرت کا کریڈٹ پاکستان کو دے دیا
لیپ ٹاپ کی تقسیم
پنجاب کے بعد سب سے زیادہ لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا کے 3136 طلباء کو ملیں گے۔ بلوچستان کے 938، آزاد جموں و کشمیر کے 517 اور گلگت بلتستان کے 410 طلباء کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے.
یہ بھی پڑھیں: فائلرز اور نان فائلرز کیلئے سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی
تقریب کی تفصیلات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے صدارتی نشست چھوڑ کر طلباء کے درمیان بیٹھ گئیں۔ تقریب میں ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت 2 سے 5 سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے طلباء کے لئے 20 ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔
لاہور ڈویژن کے 27 سرکاری کالجز، 6 میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے 3121 طلباء کے لیے 12 کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14 ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ 13 سرکاری یونیورسٹیاں، 6 میڈیکل کالجز اور 27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ‘فتح’ میزائل اور ‘شاہد’ ڈرونز: غیر ملکی ہتھیار جو روس کی عسکری طاقت میں اضافہ کر رہے ہیں
گارڈ آف آنر اور ثقافتی پروگرام
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں طلباء کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کوئین میری کالج کی طالبات کے دستے نے وزیراعلیٰ کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں "سوہنی دھرتی" اور دیگر نغمے پیش کئے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود ملی نغمہ گایا اور حاضرین بھی شامل ہوگئے۔ سوہنی دھرتی کے ملی نغمے سے تقریب کا ماحول پر اثر ہوگیا۔
وزیراعلیٰ کا پیغام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جب پاکستان کے نوجوان کہہ رہے ہیں "قدم قدم آباد رہے" تو ان شاء اللہ یہ دھرتی تا ابد آباد رہے گی۔ ان کی گفتگو پر طلباء کا بے مثال جوش و خروش دیدنی تھا۔ یو ای ٹی لاہور کی طالبات ہانیہ اور رابعہ نے لپٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب ختم ہونے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز طلباء میں گھل مل گئیں اور تصاویر بنوائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلباء کے ساتھ ملکر "پاکستان زندہ باد" کا فلک شگاف نعرہ لگایا۔