جوڑوں میں مقبول ہوتا نیا رجحان “Apartners” کیا ہے؟

نیا رجحان: Apartners
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نیا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جسے "Apartners" کہا جا رہا ہے، جس میں جوڑے روایتی شادی یا ساتھ رہنے کے بجائے ایک دوسرے سے الگ رہ کر اپنے تعلق کو برقرار رکھتے ہیں۔ اس طرز زندگی کو "Living Apart Together" یعنی ایل اے ٹی کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹا سستا ہو گیا
جوڑے کی زندگی کا نیا انداز
نیوز 18 کے مطابق ایسے کئی جوڑے مختلف شہروں یا ریاستوں میں رہتے ہیں، بعض ایک ہی شہر میں ہوتے ہوئے بھی الگ گھر رکھتے ہیں تاکہ ذاتی آزادی قائم رہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس سے انفرادی نشوونما میں مدد ملتی ہے اور جھگڑوں سے بچا جا سکتا ہے، جو اکثر روزمرہ کی ذمہ داریوں پر اختلافات کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کمپنیوں نے جولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی
مشہور شخصیات کا اس طرز زندگی کا اختیار کرنا
مشہور شخصیات جیسے جَیڈا پنکٹ اسمتھ اور وِل اسمتھ، سارہ پالسن اور ہالینڈ ٹیلر، شیرل لی رالف اور ونسنٹ ہیوز، اور گوینتھ پالترو اور بریڈ فالچک بھی اس انداز کو اپنا چکے ہیں۔ گوینتھ پالترو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے بہت سے شادی شدہ دوست ان کی طرزِ زندگی کو مثالی سمجھتے ہیں اور انہیں کسی تبدیلی کا مشورہ نہیں دیتے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ کا بڑا حصہ خرید لیا
رشتے کی تازگی برقرار رکھنا
اداکارہ سارہ پالسن نے بھی ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ اور ان کی ساتھی ہالینڈ ٹیلر ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں لیکن ساتھ نہیں رہتے، اور یہی ان کے تعلق کو مضبوط بناتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جب ایک دوسرے کے ساتھ ہونا چاہتے ہیں تب ہوتے ہیں، اور جب نہیں چاہتے تو الگ ہو جاتے ہیں، جس سے رشتے میں تازگی برقرار رہتی ہے۔
جوڑے کی آزادی اور قربت
ایسے جوڑے اس بات کو سراہتے ہیں کہ ایک دوسرے کو "مس کرنے" کا جذبہ باقی رہتا ہے، جو تعلق میں دلچسپی اور قربت کو بڑھا دیتا ہے۔ بعض اوقات اس طرز زندگی میں دونوں افراد کو ذاتی دلچسپیوں اور ضروریات کو پورا کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ کچھ جوڑے باہمی رضامندی سے اوپن ریلیشن شپ کو بھی اپناتے ہیں۔