ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ اگر اپنے اللہ سے امید لگائیں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ شرک بھی نہ ہوگا اور بحکم اللہ کام بھی ہو جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
آج آپ کی ایک مشکل آسان ہوگی، انشاءاللہ اور جب تک حساسدین سے دور رہیں گے۔ بحکم اللہ بہتریاں ہی محسوس کریں گے جو لوگ ان میں رہیں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یقین کریں یہ بڑے افسردہ اور دل دکھا دینے والے جنازے تھے ہر آنکھ آشک بار ہر دل اداس،اپنے نہ ہوتے ہو ئے بھی وہ اپنے تھے، دھرتی کے سپوت
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
اللہ نے چاہا تو آج کتنے بھی پریشان کیوں نہ ہوں، اس مشکل سے نکل جائیں گے جو تنگ کرہی تھی اور اس کے ساتھ ہی ایک اچھی خبر بہت کچھ بہتر بھی کرنے میں مددگار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
اللہ نے چاہا تو آج کتنے بھی پریشان کیوں نہ ہوں۔ اس مشکل سے نکل جائیں گے۔ جو تنگ کررہی تھی اور اس کے ساتھ ہی ایک اچھی خبر بہت کچھ بہتر بھی کرنے میں مددگار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟ تاریخ پتہ چل گئی
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
دشمن و دوست میں تمیز کریں۔ اس طرح تو آپ مشکل میں آ جائیں گے۔ اس وقت صورت حال نازک ہے ، کسی کے بارے میں اندازے غلط ثابت ہونے جا رہے ہیں محتاط ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر پاکستان کا العین میں شیخ تہنون بن محمد میڈیکل سٹی (STMC) اور سلمیٰ بحالی مرکز کا دورہ
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
ایک بار استخارہ ضرور کرلیں۔ اپنے معاملات کا خاص طور پر مخالفین کے حوالے سے تاکہ جو گڑ بڑ دکھائی دے رہی ہے اس کا ٹھیک طرح سے معلوم ہو سکے۔ آج صدقہ دینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر پولیس میں ہڑتال، اسلام آباد پولیس کے 2000 اہلکار طلب
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
جو لوگ موبائل پر وقت ضائع کررہے ہیںوہ اپنے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔ ان دنوں آپ کو اپنے روزگار پر بار بار توجہ دینے کا مشورہ ہے، اچھے دن بار بارنہیں آتے، ان کی قدر کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
اپنوں کے ساتھ اختلافات دینے والا ستارہ ان دنوں زائچے میں ہے۔ بے حد محتاط رویہ رکھیں، چھوٹی سی بات بھی پکڑی جا سکتی ہے۔ آپ کو ابھی صورتحال کی نزاکت کا اندازہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی سابق ایئر بیس پر آتشزدگی کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
کچھ تبدیلی شروع ہونے کا امکان ہے اور اس کے اشارے آج ہی ملنا شروع ہو جائیں گے جن لوگوں نے عرصہ دراز انتظار کیا ہے ان کے لئے سنہری موقع ہے۔ فائدہ اٹھالیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی دردناک کہانی
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
آپ نے مالی حوالے سے اب نیا فیصلہ لینا ہے اور اس کے اسباب خود بخود سامنے آ جائیں گے بس اس پر عمل کریں اور صورت حال کو اپنے حق میں بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: راستے بند: بانیٔ پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے وہ ان شاءاللہ آج سے ریلیف حاصل کرنا شروع کر دیں گے اور صورت حال بدستور بہتر ہونے کی امید بھی ہے۔ اس لئے پوری توجہ خود پر رکھیں بس۔
برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)
خود ہی تمام معاملات سے نکلنا ہے۔ بس غلطی کی نشاندہی ٹھیک انداز سے نہیں کر پا رہے، اس لئے غور کریں گے تو سب سامنے آ جائے گا۔ آج شام تک اصلاح ہو جائے تو آگے بڑھنے میں آسانی ہے۔








