پاکستان اور بھارت تنازعات کا سفارتی حل نکالیں، سعودی عرب
سعودی عرب کی تشویش
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا 10 سے زائد لاپتا افراد سے متعلق مقدمات درج کرنے کا حکم
وزارت خارجہ کا بیان
سعودی وزارت خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ردعمل سامنے آیا۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرحدی علاقوں میں مسلسل فائرنگ کے واقعات باعث تشویش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے: شیخ وقاص اکرم
توقف اور امن کی ضرورت
وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کریں اور تنازعات کا سفارتی حل نکالیں۔ بیان میں پاکستان اور بھارت پر اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت امن و استحکام کے لیے کام کرنے پر زور دیا گیا۔
عوامی مفاد میں اقدامات
وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جو دونوں ملکوں اور خطے کے عوام کے مفاد میں ہوں۔








