بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

بھارت کی فضائی حدود کی بندش
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔ بھارتی حکومت نے پاکستان کے لیے فضائی بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آج سے 23 مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز مسترد
پاکستان کی قومی ائیرلائن کی احتیاطی تدابیر
قومی ائیرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ میں زمین تنازع: خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی خودکشی کی کوشش
بھارت کی جانب سے اقدامات
واضح رہے کہ اس سے پہلے پہلگام حملے کو جواز بنا کر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہد معطل کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز کے لیے اپنے فضائی حدود بند کر دی تھیں۔
ہنگامی صورتحال کا سامنا
پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔