عالمی برادری پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کیلئے میدان میں آ گئی
عالمی برادری کی کوششیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام حملے کے بعد سے جاری پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے عالمی برادری سرگرم ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا یمن پر حملہ، حوثی وزیر اعظم اور 12 وزرا مارے گئے
سعودی عرب کا مشورہ
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی سے گریز کرنے اور اپنے تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کا علی امین گنڈا پور کی اسمبلی تقریر پر شدید ردعمل
کویت کی جانب سے پیغام
اس حوالے سے کویت کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں، کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر گائے کی ٹانگ توڑ دی
امریکہ کی مداخلت
دوسری جانب کل رات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور بھارت پر زور دیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
ایران کی ثالثی کی پیشکش
اس سے قبل کشیدگی میں کمی کے لیے ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش بھی سامنے آچکی ہے جبکہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
چین کا موقف
اس حوالے سے چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔








