5 مئی تک ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری
موسمی صورتحال کی ایڈوائزری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں آج سے 5 مئی تک ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آر پی او فیصل آباد کے ڈر سے منشیات فروشوں نے قرآن پاک اٹھالیے
متاثرہ علاقے
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور شمالی مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تو ججز بھی نہیں رہے، صرف اساتذہ ہی ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی کے دوران سماعت اہم ریمارکس
سندھ میں صورتحال
این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ سندھ کے چند اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
حفاظتی اقدامات
این ڈی ایم اے نے ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اضلاع اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔








