پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیئے گئے
پاکستانی سلیبریٹیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حانیہ عامر سمیت متعدد پاکستانی سلیبریٹیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی صارفین جب ان اداکاروں کے پروفائلز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں "User Not Found" کا پیغام ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا
بھارتی حکومت کی پالیسیوں کا اثر
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کے ثبوت تو کوئی نہ پیش کیے لیکن اپنے اقدامات پر سوال اٹھانے والی آوازوں کو خاموش کروانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ، بھارت تعلقات میں نئی پیشرفت
یوٹیوب چینلز کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹس
بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے پاکستان کے یوٹیوب چینلز کو اپنے ملک میں بند کرنے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بین کر ڈالے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹینکر ڈرائیور کی ٹریفک اہلکار کو اغوا کرنے کی کوشش، 3 پولیس اہلکار زخمی
پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت
خیال رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت میں سرحد پار بھی خاصہ اضافہ ہوا اور انہی کے ذریعے پاکستانی فنکار بھی بھارت میں خاصے مقبول ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بحرِ ہند میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: صدر مملکت
سوشل میڈیا کا کردار
سوشل میڈیا نے جہاں فنکاروں اور ان کے مداحوں کے درمیان فاصلے کو مختصر کردیا وہیں سرحدوں کی حدود و قیود سے بھی آزاد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز
زیادہ پابندیاں
اس پابندی کی زد میں جہاں پاکستان کا مین اسٹریم میڈیا آیا وہیں صحافیوں اور دیگر افراد کے یوٹیوب چینلز بھی بھارت میں عدم دستیاب کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے پرہجوم ریستوران میں اندھا دھند فائرنگ، ہلاکتیں، 22 سالہ مشتبہ نوجوان گرفتار
پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطے کی کمی
پر اب بھارت سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ذریعے پاکستان اور بھارتی شہریوں کے درمیان رابطوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کبوتروں کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹس لگا کر اڑانے والے 2 افراد بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیے
پاکستانی فنکاروں کی فہرست
چنانچہ بھارتی حکومت نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر متعدد پاکستانی فنکاروں کو اپنے ملک میں بین کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت 41 سال میں پہلی مرتبہ ایشیاء کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
اکاؤنٹس پر پابندی لگانے والے فنکار
اس پابندی کی زد میں جن پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس آئے ہیں ان میں ہانیہ عامر، ماہرہ خان، اقرا عزیز، بلال عباس، سجل علی اور علی ظفر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناسا کے خلا بازوں نے خلائی سٹیشن سے ووٹ ڈال کر اپنی رائے کا اظہار کیا
پابندی کا پیغام
بھارت میں ان اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش پر یہ جملہ نظر آتا ہے: 'اس کانٹینٹ پر پابندی لگانے کی قانونی درخواست کی تعمیل کرتے ہوئے یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے'۔
بھارتی سینسر شپ کی نئی انتہائیں
پاکستانی انٹرٹینمنٹ کانٹینٹ اور آرٹسٹس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگانا، بھارتی سینسر شپ کی نئی انتہاؤں کو بیان کرتا ہے۔








