علاج کے لیے بھارت جانے والے آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی
آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچ گئی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) علاج کیلئے بھارت جانیوالے پاکستانی نوجوان آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دکی میں مسلح افراد نے 3 ٹرکوں کو فائرنگ کے بعد آگ لگادی
علاج کے دوران انتقال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، کوئٹہ کا رہائشی آریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا جو اپنے علاج کیلئے بھارت کے شہر چنئی گیا تھا۔ تاہم بدقسمتی سے 25 اپریل کو دوران علاج چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے کے بعد زمین پر جا گرا، 8 افراد ہلاک
میت کی واپسی
آریان کے والد شاہ جہان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آریان شاہ کی میت کراچی سے کوئٹہ پہنچا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان شعیب ملک نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، خانہ کعبہ کے سامنے کھینچی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
نماز جنازہ اور تدفین
کوئٹہ پہنچائے جانے کے بعد آریان شاہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے بعد آریان کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔
بھارت سے کولمبو کے راستے واپسی
واضح رہے کہ آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔








