پنجاب پولیس کے جوان کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف

پنجاب پولیس کا جوان اغواء برائے تاوان میں ملوث
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس کے جوان کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے پی ٹی آئی کا اہم رہنما گرفتار
اسلام آباد میں اغواء کی واردات
نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز" کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے I1/2 سے غلام حسین نامی شہری کو اغواء کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغواء میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹائٹل فائٹ: پاکستانی باکسر شعیب خان کا افغان باکسر سے مقابلہ 8 نومبر کو ہوگا
تاوان اور بازیابی
ذرائع کے مطابق شہری کے اغواء میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، اغوء کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے غلام حسین نامی مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی
گروہ کی گرفتاری
ذرائع نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عمیر سمیت اغواء میں ملوث گروہ فراش ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی کامیاب کارروائی
پولیس حکام نے کہا کہ ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے تکنیکی ذرائع سے ملزمان کا سراغ لگایا۔