2025 میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم بیان

اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تازہ صورت حال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کی دوستی بے مثال ہے: ترکیہ سفیر
عدالت کی جانب سے اہم بیان
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو کہاں ایڈجسٹس کیا؟ حیران کن انکشاف
سزاؤں کے خلاف زیر التوا اپیلیں
یہ بیان رجسٹرار آفس نے رپورٹ قائم مقام چیف جسٹس کے بینچ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق سزائے موت کے خلاف 2017 کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر ہے، دائر ہونے کے بعد اپیلیں اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی
مجموعی زیر التوا اپیلوں کی تعداد
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مجموعی طور پر سزا کے خلاف 279 اپیلیں زیر التوا ہیں، سزائے موت کی 63، عمر قید کی 73 اور سات سال سے زائد سزا کی 88 اپیلیں زیر التوا ہیں جبکہ سات سال قید کی 55 اپیلیں بھی زیر التوا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نہریں نکالنے کے منصوبے کیخلاف قرارداد ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
بانی پی ٹی آئی کی اپیل کی حالت
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل ابھی موشن اسٹیج پر ہے، اس اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی اس کے بعد اپنے نمبر پر لگے گی۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق فکسیشن پالیسی مرتب کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری اطلاعات وثقافت اور ڈی جی پی آر کی کالم نگاروں سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ چین پر بریفنگ
فکسیشن پالیسی کا اطلاق
رپورٹ کے مطابق فکسیشن پالیسی کے مطابق زیر التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا، سزائے موت کے خلاف سب سے پرانی زیر التوا اپیل 2017 کی ہے۔ اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔
امکان برائے 2025 میں اپیل کی متوقع تاریخ
رجسٹرار آفس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی 14 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل 31 جنوری 2025 کو دائر ہوئی، اپیل کو پیپر بکس کی تیاری کے بعد اپنے نمبر پر لگایا جاتا ہے، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ڈائریکشنز کے مطابق 2025 میں مقرر ہونے کا امکان نہیں۔