کویت میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
کویت میں تعطیلات کا اعلان
کویت سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کی وزراء کونسل نے عرفات اور عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں زمین کا تنازع، بھائیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں، 2 جاں بحق
تعطیلات کی تفصیلات
عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزراء کونسل نے جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون 2025 تک سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات کے بعد پیر 9 جون کو آرام کا دن ہوگا اور منگل 10 جون کو دوبارہ کام شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 30 لاکھ کمانے والے سے ماہانہ 10 لاکھ 70 ہزار ٹیکس لیا جائے گا، مزمل اسلم نے تنخواہ دار طبقے کیلئے حکومتی ریلیف کی “حقیقت” کھول کر رکھ دی
عید الاضحیٰ کی آمد
امارات فلکیات سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ فلکیاتی پیشن گوئیوں کے مطابق عید الاضحیٰ اسلامی کیلنڈر کے سب سے اہم تہواروں میں سے ایک 6 جون 2025 بروز جمعہ کو آنے کا امکان ہے۔
چاند کے ظہور کی تاریخ
خیال رہے کہ اسلامی قمری کیلنڈر میں آخری مہینہ ذی الحجہ کے مہینے کے آغاز کی نشاندہی کرنے والا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔








