صندوق سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی

کراچی میں بزرگ خاتون کی شناخت
کراچی (آئی این پی) کراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔
لاش کی برآمدگی
پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملیر سٹی کے غازی گوٹھ سے بزرگ خاتون کی صندوق میں بند لاش برآمد ہوئی تھی۔
مقتولہ کی شناخت
پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت صفیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو لیاری چاکیواڑہ کی رہائشی اور غیرشادی شدہ تھیں۔
قتل کا طریقہ اور تحقیقات
پولیس کے مطابق مقتولہ پیر کے روز دوپہر 2 بجے گھر سے اکیلی نکلی تھی، مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔