بھارت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا بھارت کی دھمکیوں پر ردعمل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کی دھمکیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

بھارت کی گیدڑ بھپکیوں پر جواب

ایک نجی پروگرام میں شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی گیدڑ بھپکیوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، اور ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ریپ کے معاملے پر بے بنیاد کہانی کا الزام: مریم نواز

دہشتگردی کے خلاف موقف

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کو کون سپورٹ کرتا ہے؟ نہ ہمارا ملک کرتا ہے اور نہ ہمارا مذہب کرتا ہے۔ ہم دہشتگردی کا مقابلہ کتنے عرصے سے کر رہے ہیں، اور ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں۔ ہمارا مذہب بھی اس کیخلاف ہے؛ ہمارا مذہب امن کا نام ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکول ماہانہ اور داخلہ فیس کے علاوہ اضافی فیسیں وصول نہیں کرسکتے، نوٹیفیکیشن جاری

شاہد آفریدی کا مودی سرکار پر بیان

اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے ایک بیان میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا، جس پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شیکھر دھون کے جواب میں ردعمل

اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائے کا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائے کی پیشکش کی تھی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...