بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا
بھارت کی جانب سے ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ملک میں پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (ہفتے) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا ؟
پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
ارشد ندیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بلاکی
تاہم اب بھارت نے پاکستان دشمنی میں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ملک میں بلاک کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے قبل اچانک زندہ ہوگیا
سابق کرکٹرز کے چینلز پر پابندی
قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، سپیڈ سٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی تھی۔
نیرج چوپڑا کی دعوت کا انکار
پہلگام حملے سے محض ایک روز قبل نیرج چوپڑا نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے جیولن تھرو کیلئے مدعو کیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا تھا۔








