پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی

پاکستان نے افغان ٹرکوں کی بھارت جانے کی اجازت دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار
وزارت خارجہ کا اقدام
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے افغان سفارت خانے کو جوابی مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع
ضروری تفصیلات
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان افغان ٹرکوں کو بھارت جانے کی اجازت دی گئی ہے جو 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ نے ڈیڑھ سو افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی۔
افغان سفارت خانے کی درخواست
افغان سفارتخانے نے 28 اپریل کو درخواست کی تھی کہ پاکستان میں پھنسے افغان ٹرکوں کو بھارت جانے کی اجازت دی جائے۔ ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی کے باعث بھارت جانے والے افغان ٹرک مختلف پوائنٹس پر پھنس گئے تھے。