پاکستان اور بھارت نے شہریوں کی وطن واپسی کے بعد واہگہ اور اٹاری بارڈر کو بند کردیا

پاکستان اور بھارت کے بارڈر کی بندش
لاہور (آئی این پی) پاکستان اور بھارت نے شہریوں کی وطن واپسی کے بعد واہگہ اور اٹاری بارڈر کو بند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف طبلہ نواز استاد ذاکر حسین انتقال کر گئے
شہریوں کی رائے
شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی سیاست کی خاطر دو ممالک کے عوام کو ایک دوسرے سے دور کرنے والا کسی کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور بھارت نے آج رہ جانے والے افراد کی واپسی کیلئے خصوصی طور پر بارڈرز کھولے۔ کچھ افراد شادی پر بھارت آئے تھے، تو بعض اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے سفر پر تھے۔ آج سارا دن پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پر بھارت میں رہ جانے والے اپنوں کی واپسی کے انتظار میں رہے۔ جو بھارتی شہری آج وطن واپس لوٹے وہ پاکستانی مہمان نوازی کے گن گاتے رہے۔
سفارت خانے کی سرگرمیاں
پاکستانی سفارت خانے کے افراد علی الصبح واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے جبکہ بھارتی سفارت کاروں کے سامان سے بھرے سات کنٹینرز بھی بھارت روانہ کئے گئے۔