اوور سیز پاکستانی کے گھر پر چھاپہ، نقدی اور گندم چرانے والے پولیس اہلکار خود مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

فیصل آباد پولیس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 10 اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق کیا تجویز دی گئی ہے؟ مسودے میں انکشاف
چھاپہ اور چوری کی تفصیلات
تھانہ ڈجکوٹ پولیس کی ٹیم نے اوور سیز پاکستانی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس اہلکار گھر سے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی اشیاء اور 50 کلو گندم بھی اٹھا کر لے گئے۔ گھر پر ریڈ کے دوران قیمتی سامان چوری اور فیملی کو ہراساں و پریشان کرنے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ڈجکوٹ پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 10 اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی پھر نانا بن گئے ، بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں بچی کی پیدائش
ایف آئی آر کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل عبدالخالق، بلال رضا، فیصل نذیر، ثاقب، عثمان اور سب انسپکٹر خرم شہزاد وغیرہ قتل کے مقدمہ کو آڑ بنا کر تنگ و پریشان کرتے رہے ہیں۔ 27 اپریل کو الزام علیہان گھر کا بیرونی دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، توڑ پھوڑ کی اور فیملی کو زودوکوب کے بعد کمرہ میں بند کردیا۔
چوری کی گئی اشیاء
گھر سے 35 ہزار نقدی، طلائی زیورات، قیمتی سامان اور 50 کلو گندم اور لائسنسی اسلحہ چوری کرکے لے گئے۔