کرم میں 7 ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

فورجی انٹرنیٹ سروس کی بحالی
پشاور ( آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سات ماہ کی طویل معطلی کے بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیکہ اروڑا کے سری لنکن کرکٹرکمار سنگھاکارا کیساتھ افیئر کی خبروں پر اداکارہ کے قریبی ذرائع کا موقف آگیا
معطلی کا پس منظر
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 28 ستمبر کو علاقے میں کشیدہ حالات کے باعث فورجی انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی، تاہم اب صورتحال میں بہتری کے بعد سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ ضلع میں پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔انٹرنیٹ سروس کی بحالی پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔
عوامی ردعمل
عوامی حلقوں نے سروس کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی صورت میں انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولت کو مستقل بنیادوں پر بند نہ کیا جائے۔