اسلام آباد میں شدید طوفانی بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اسلام آباد میں شدید طوفان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید طوفان کے باعث عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ میٹرو بسیں بھی روک دی گئیں۔ طوفانی ہواؤں نے کالی گھٹائوں کے ساتھ دن میں اندھیرا چھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیم اور کیریئر ایکسپو، فیوچر فیسٹ کا انعقاد 3 اور 4 نومبر 2024 کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہو گا۔
گرد آلود تیز ہوائیں
مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔ تیز ہواؤں کے سبب عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی بغاوت کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا: عظمیٰ بخاری
صوابی اور بونیر میں موسم کا تبدل
صوابی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ بونیر اور گردونواح میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، جس کے باعث شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور تفریح کے لیے باہر نکل آئے۔
خان پور میں طوفانی بارش
خان پور میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ ٹیکسلا خان پور روڈ پر بھاری درخت اور بجلی کے پول گرنے سے دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔