بھارتی گانے نشر کرنے پر پابندی، پاکستانی ریڈیو سٹیشنز کا بڑا اقدام، وزارت اطلاعات و نشریات کا خیرمقدم

وزارت اطلاعات کا اقدام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستانی ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کا اصولی اور قومی جذبات سے ہم آہنگ اقدام قرار دیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ موجودہ غیر یقینی صورتِ حال کے پیش نظر یہ محبِ وطن قدم پوری قوم کے اجتماعی احساسات کی عکاسی کرتا ہے اور قومی یکجہتی کے مظہر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

وفاقی وزیر کی رائے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی بی اے کی یہ پہل خودمختارانہ ہے اور اس سے قومی وقار اور خودمختاری کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے یہ پیغام جاتا ہے کہ پوری قوم ان مشکل حالات میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کے لیے متحد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دیدی

میڈیا اداروں کی اہمیت

وزارت اطلاعات نے تمام میڈیا اداروں کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ادارے قومی مفاد میں کام کر رہے ہیں اور حکومت کے اتحاد، امن اور حب الوطن کو فروغ دینے کے اقدامات کا ساتھ دے رہے ہیں، ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔

تصویر

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...