اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور اس کا دوست گرفتار

چوری کی واردات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق ملزمان میانوالی میں واردات کر کے لاہور پہنچے تو بابو صابو ناکے پر پکڑے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں نئی نویلی دلہن کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا
چوری کا الزام
پولیس کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کی۔ خاتون اور اس کے دوست سے 3 تولے زیورات اور 6 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔
مقدمہ درج
پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اور اس کے دوست پر میانوالی میں مقدمہ درج ہے۔