وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

چین کی بھرپور حمایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے دوران چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دوست اور دشمن کی شناخت مشکل ہوتی جا رہی ہے: سرفراز بگٹی
وزیراعظم کا چین کے سفیر کے ساتھ ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے چینی صدر اور وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ: پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری
بھارت کی دھمکیاں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے اقدامات ہماری توجہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کوششوں سے ہٹاسکتے ہیں۔ یہ گروپ افغانستان کے اندر سے کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ سیاست کے لیے اچھا نہیں: زرتاج گل
نرقص معاہدے کی خلاف ورزی
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کا پانی کو جارحیت کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی فریق کو یکطرفہ معاہدے سے انحراف کا حق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے آنے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں 54 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ، پریشان کن تفصیلات سامنے آگئیں
جموں و کشمیر کا مسئلہ
جموں و کشمیر تنازع کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
چینی سفیر کی جانب سے حمایت کا اظہار
چین کے سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر اور حقائق سامنے رکھنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرےگا۔
پاکستان کی پیشکش کا اعتراف
وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔