آدمی نے اپنی بیوی اور بیٹے کو انتہائی شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

فلوریڈا کی نرس پر الزامات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ نرس الیکسس وون ژیٹس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے 15 سالہ سوتیلے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ لڑکا اپنے والد سے ملنے فلوریڈا آیا ہوا تھا۔ یہ واقعہ گزشتہ سال جولائی میں پیش آیا جب شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹے کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے ہانیہ عامر کو مشورہ دے دیا
واقعے کی تفصیلات
ڈیلی سٹار کے مطابق سوتیلی ماں پر الزام ہے کہ اس نے رات گئے اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ ویپ استعمال کیا اور فلمیں دیکھیں۔ اس دوران اس نے ہارر فلم کے دوران نوعمر لڑکے کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور بغیر حفاظتی تدابیر کے اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے۔ اس دوران شوہر اچانک گھر آگیا جس نے دونوں کو شرمناک حالت میں صوفے پر دیکھا۔ والد کے یوں اچانک آنے پر لڑکا گھر سے بھاگ کڑا ہوا۔
قانونی کارروائی
واقعے کے بعد فلوریڈا کے محکمہ صحت نے سوتیلی ماں کا نرسنگ لائسنس منسوخ کر دیا تاہم ژیٹس نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ نومبر 2023 میں ژیٹس کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔