ایف بی آر نے ہزاروں گدھوں کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی

کراچی میں گدھے کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھے کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
یہ بھی پڑھیں: پیر کی حویلی میں قتل ہونے والی بچی کی والدہ کا سنسنی خیز انکشاف
ایف بی آر کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر ترجمان کے مطابق 285 پارسلز چمڑے کی مصنوعات بتا کر چین بھیجے جارہے تھے لیکن ایف بی آر نے پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھے کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
یہ بھی پڑھیں: مداح کی موت کو فلم پروموشن کیلئے استعمال کا الزام، الو ارجن پھٹ پڑے
چیکنگ کے دوران انکشاف
ایف بی آر ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران پارسل میں سے گدھوں کی 14 ہزار کھالیں نکلیں۔
ایکسپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی
ترجمان ایف بی آر کا مزید بتانا ہے کہ ایکسپورٹ پالیسی کے تحت گدھے کی کھال کی برآمد پر پابندی عائد ہے۔