پروپیگنڈا کام نہ آیا؛ امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو ٹکا سا جواب دیدیا

پہلگام حملے کے پس منظر میں گفتگو
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اس دوران مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سے گفتگو میں امریکی ہم منصب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات فوری اُٹھائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: الکحل سے کینسر کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے؟ نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کردیا
پاکستان پر الزام کی تردید
ذرائع کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لڑاکا طیارہ پلوامہ میں ایک سکول پر گرا ہے، مقبوضہ وادی کے صحافی نے ویڈیو شیئر کردی۔
مودی سرکار کی مایوسی
امریکی وزیر خارجہ نے بے بنیاد الزامات پر کان نہیں دھرے اور الٹا بھارتی وزیر خارجہ کو کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی لائیں۔ پہلگام حملے پر مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی خفگی کا سامنا کرنا پڑا اور بھارتی وزیر خارجہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔
امریکی وزارت خارجہ کا عزم
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس کانفرنس میں بھی ترجمان نے پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا.