محمد عامر ایک بار پھر ایسیکس کاؤنٹی کا حصہ بن گئے

محمد عامر کی ایسیکس کاؤنٹی میں واپسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کو ایک بار پھر انگلش کاؤنٹی ایسیکس نے اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔ وہ رواں سال بلاسٹ ٹی 20 میں کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا
ایسیکس کے اسکواڈ میں شمولیت
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد عامر ایک بار پھر ایسیکس کاؤنٹی کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بلاسٹ ٹی 20 میں ایسیکس کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی
محمد عامر کی کامیابیوں کا ریکارڈ
قومی ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر 2017ء سے 2019ء تک تین سیزن ایسیکس کیلئے کھیل چکے ہیں۔ عامر نے ایسیکس کی جانب سے 21 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں، اور 2019ء میں ان کی شاندار کارکردگی کے دوران ایسیکس نے ٹی 20 بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریا:جوڑے کا مالی فائدے کے لئے 43 برس میں 12 بار شادی اور طلاق کا انکشاف
محمد عامر کی محبت اور وابستگی
محمد عامر کا کہنا ہے کہ "ایسیکس میرے لیے گھر جیسا ہے، شائقین کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
کرکٹرز اور انتظامیہ کے تبصرے
ایسیکس کے ڈائریکٹر کرکٹ کرس سلور ووڈ نے محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ٹی 20 بلاسٹ کے لیے دستیابی
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق، محمد عامر ٹی 20 بلاسٹ کے گروپ مرحلے میں مکمل دستیاب ہوں گے اور ممکنہ طور پر ناک آؤٹ مرحلے بھی کھیلیں گے۔