پاکستان سے بھارت جانے والی خاتون سیما حیدر کے پاکستانی شوہر نے حکومت سے اپیل کر دی

پہلگام واقعہ کے بعد کشیدگی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت میں موجود پاکستانی خاتون سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر کا ایک اور جذباتی ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے احتجاج کے ارادے سے نہیں شرپسندی پھیلانے آئے تھے، وفاقی وزراء
غلام حیدر کی اپیل
بیان میں انہوں نے حکومت پاکستان، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اپنے بچوں کی حفاظت اور فوری واپسی کے لیے اپیل کی ہے۔ غلام حیدر نے بتایا کہ انہوں نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہاں موجود عملے کو ان کے بچوں کی واپسی سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: New Petition Filed Against Proposed Constitutional Amendments in Supreme Court
بچوں کی حفاظت کا معاملہ
غلام حیدر نے کہا میرے چار بچے غیر قانونی طور پر بھارت میں موجود ہیں۔ ان کی زندگی، تحفظ اور مستقبل خطرے میں ہے۔ میں ایک باپ ہوں میری مدد کریں۔
عوام سے اپیل
انہوں نے پاکستان کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے حق میں آواز بلند کریں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کے بچوں کی بازیابی کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔