بھارت میں نوجوان لڑکی اپنے ہی دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی لیکن کیوں؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

بھارتی خاتون کا گھر سے بھاگنے کا واقعہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی صوبے اُترپردیش کے ضلع میرٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
شادی کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کے علاقے انچولی کی رہائشی عرشی نامی خاتون کی شادی شاکر نامی شخص سے 7 ماہ قبل ہوئی تھی، جس کے بارے میں خاتون نے شوہر کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ یہ شادی زبردستی کروائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شورکوٹ: موٹروے پر 2 مسافر بسوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
خونی جھگڑے کی وجوہات
خاتون نے اپنے شوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ بھی کیا جس پر شوہر نے انکار کردیا اور یہ دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گیا۔ شاکر کے مطابق شادی کے فوراً بعد ہی عرشی نے داڑھی منڈوانے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلا دیئے
شاکر کی شکایت
انہوں نے بتایا کہ عرشی نے مجھ سے خاندانی دباؤ میں آ کر شادی کی اور ساتھ رہنے کے لیے داڑھی منڈوانے کی شرط رکھ دی جس پر میں راضی نہیں تھا، اس حوالے سے اپنے سسرالیوں کو بھی شکایت کی جو بےسود ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ
بھاگنے کا واقعہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاکر کا کہنا ہے کہ اسی دوران عرشی کا اس کے چھوٹے بھائی کے ساتھ افیئر شروع ہوگیا اور دونوں گھر چھوڑ کر 3 فروری کو فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی
شکایت کا اندراج
انہوں نے بتایا کہ بدنامی کے خوف سے ہم نے خود انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تو عرشی کے اہلِ خانہ کو مطلع کرنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف 7 دن ہسپتال میں گزارنے کے بعد ڈسچارج ہو گئے
عزت کا مطالبہ
شاکر کے مطابق عرشی کے اہلِ خانہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جبکہ عرشی نے 5 لاکھ روپے کا بھی مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔ شاکر کا کہنا ہے کہ دو ماہ کی مسلسل تلاش کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔
پولیس کی تفتیش
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون لُدھیانہ میں موجود ہے اور پولیس کی ایک ٹیم اُسے بازیاب کرانے کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔