بھارت میں پھنس جانے والے پاکستانیوں سے متعلق دفتر خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
پاکستانی شہریوں کی واپسی پر مسائل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے۔ بھارت پھنسے پاکستانیوں کو فوری جانے کی اجازت دے، واہگہ بارڈر پاکستانیوں کے لئے کھلا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’، کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کا اعتراف
دفتر خارجہ کا بیان
تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر کے ذریعے واپسی پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے کئی قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج بھارت سے واپس آنا پڑا۔ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری بنیادی تعلیم ایسے معیار کی نہیں جس سے اچھے بیچلرز پیدا ہو سکیں، اچھی بنیاد رکھے بغیر بہتر نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی، شاہد خاقان عباسی
واہگہ بارڈر کی صورتحال
شفقت علی خان نے بتایا کہ 30 اپریل 2025 واہگہ اٹاری بارڈر سے واپسی کی آخری تاریخ تھی لیکن اٹاری میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا۔
بھارت سے اپیل
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پھنسے پاکستانوں کو فوری جانے کی اجازت دے، واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔








